حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد عزیز الدین ولد جناب محمد عبدالوہاب مرحوم مستاجر برگ آبنوس ساکن تورت ، ضلع نظام آباد حال مقیم سن سٹی حیدرآباد کا 2 جون 2023 بروز جمعہ کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عثمان سن سٹی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان محمد شفیع الدین ظفر انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول مفید النسوان گولکنڈہ ، محمد یوسف الدین قیصر اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9886779332 ۔ 9052745485 پر ربط کریں ۔۔
00 محمد مجاہد علی (عمران) ولد محمد لیاقت علی (قیصر) ساکن سعیدآباد کا یکم ؍ جون 2023ء بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد قباء فرح کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد اجالے شاہ ؒ سعیدآباد میں عمل میں آئی تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9959747914 یا 9160585247 پر ربط کریں۔
00 جناب میر فضل محی الدین حالمقیم ساکن ٹولی چوکی ولد میر محبوب علی مرحوم کا مختصرسی علالت کے باعث جمعہ 2 جون بعمر 85 سال انتقال ہوگیا اور اسی دن بعد نماز مغرب مسجد صفہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قبرستان پیراماونٹ کالونی میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 4 جون کو بعد نماز عصر مسجد صفہ جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7675071830 پر ربط کریں۔