حیدرآباد ۔ 10 جون (راست) حضرت شاہ محمد ماجد علی قادری ملتانی الحبیبی ولد شیخ محبوب کا 8 جون پنجشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 9 جون کو درگاہ حضرت سیدنا حسن برہنہ شاہؒ قبلہ میں ادا کی گئی اور اسی بارگاہ کے احاطے میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 11 جون اتوار کو بعد نماز عصر درگاہ حضرت سید حسن برہنہ شاہ ؒ ریاست نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9676382080 پر ربط کریں۔
00 الحاج عبدالحفیظ موظف فائر سیفٹی آفیسر ولد ایم اے ستار مرحوم کا بعمر 78 سال بروز جمعہ مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز عصر جامع مسجدکویلی مسجد فلک نما میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد ہذا سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247246410 یا 7816086711 پر ربط کر