حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( راست ) : جناب احمد عبدالعزیز ( عثمان بھائی ) ولد جناب جمیل الدین احمد مرحوم سابقہ چیف الیکٹریکل انچارج گورنمنٹ میٹرنیٹی ہاسپٹل نیا پل کا بعمر 83 سال 20 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد محمد سبحان روپ لال بازار میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 جون بعد نماز عصر مسجد محمد سبحان میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391368510 ۔ 9133827886 پر ربط کریں ۔۔