حیدرآباد ۔ 24 جون (راست) جناب محمد عبدالسلام ولد جناب محمد عبدالقیوم مرحوم مقیم امریکہ کا آج بعمر 75 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ امریکہ میں 25 جون کو ادا کی جائے گی اور تدفین امریکہ میں ہی عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246523382 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/24 جون، ( راست ) جناب میر سعادت علی موسوی عرف اقبال ولد میر روشن علی موسوی کا24 جون 2023 کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز اتوار 25 جون کو 4 بجے شام مسجد اثناء عشری میں مقرر ہے۔ مولانا سید محسن رضا زیدی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9059655576 یا 9059933918 پر ربط کریں۔
ریاض سعودی عرب میں انتقال
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( راست ) : سید نہال احمد کاظمی عرف رضوان ولد سید عبدالکریم مرحوم کا 8 جون 2023 کو حرکت قلب بند ہوجانے سے 54 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم تقریبا 25 سال سے ریاض (سعودی عرب ) میں بہ حیثیت انجینئر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور فرزند سید شاہد احمد کاظمی شامل ہیں ۔ تدفین ریاض ( سعودی عرب ) میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے +1(810)240-5201 پر ربط کریں ۔۔