انتقال

   

حیدرآباد۔/8 جولائی، ( راست ) محترمہ منیرہ بیگم زوجہ شرف الدین مرحوم کا بروز جمعہ 7 جولائی کی صبح بعمر 100 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ملے پلی بڑی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت یوسفینؒ کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ، پروفیسر افضل الدین اقبال ( سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ ) کی والدہ اور ڈاکٹر احتشام الدین خرم کی دادی تھیں۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد ابراہیم روبرو ورڈ ماسٹر ملے پلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885974828 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالقدیر موظف اے ڈی سی آر ٹی سی کی زوجہ محترمہ خیرالنساء بیگم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار مسجد شجاعت اچی ریڈی نگر نواب صاحب کنٹہ میں بعد ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قادری چمن قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مسجد ہذا میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7032823159 یا 9700900515 پر ربط کریں۔