حیدرآباد /13 جولائی ( راست ) حضرت سید شاہ فضل اللہ حسینی قادری فرزند حضرت سید شاہ میران حسینی قادریؒ کا 12 جولائی 2023 بروز چہارشنبہ بعد فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حضرت یسین غریب نواز غازی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت یسین غریب نواز میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7995815737 یا 6301537351 پر ربط کریں ۔