حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( راست ) : انجمن ریختہ گویاں حیدرآباد کے زیر اہتمام بروز جمعہ 4 اگست شام 5 تا 8 بجے اردو ہال حمایت نگر میں حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے حضرات و خواتین کو تہنیت پیش کی جائے گی اور ساتھ ہی محفل تبسم کا بھی انعقاد عمل میں آئے گا ۔ تقریب کی صدارت جناب عثمان شہید ممتاز قانون داں و کالم نگار کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد قمر الدین ، پروفیسر ایس اے شکور ، پروفیسر مجید بیدار ، مولانا مظفر علی صوفی ابوالعلائی ، پروفیسر آمنہ تحسین ، جناب صوفی سلطان شطاری ، جناب ایم اے ماجد ، ڈاکٹر ممتاز مہدی اور جناب سعید حسین شرکت کریں گے ۔ مہمان خاجی و معتمرین حضرات و خواتین میں صوفی سلطان شطاری ، قاضی فاروق عارفی ، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز ، ڈاکٹر نکہت آراء شاہین ، محبوب خاں اصغر ، محترمہ رفیعہ نوشین ، محترمہ فخر النساء فہیم جلیلی ، محترمہ عذرا انجم جلیلی ، سلیم الدین تاج ماربل ، ڈاکٹر حمیرہ سعید اور ڈاکٹر جاوید کمال شامل رہیں گے ۔ ڈاکٹر ممتاز مہدی ، جناب فرید سحر ، محترمہ رفیعہ نوشین ، ڈاکٹر حمیرہ سعید ، ڈاکٹر اسلم فاروقی ، ڈاکٹر گل رعنا اور ڈاکٹر جاوید کمال اپنے انشائیے پیش کریں گے اور ممتاز شعراء جناب فرید سحر ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، جناب محبوب خاں اصغر ، جناب وحید پاشاہ قادری ، ڈاکٹر معین امر بمبو ، جناب یوسف الدین یوسف اور جناب لطیف الدین لطیف تہنیتی قطعات پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر جاوید کمال خیر مقدمی تقریر کریں گے ۔ ڈاکٹر حمیرہ سعید ، جناب محبوب خاں اصغر اور جناب لطیف الدین لطیف نظمائے تقریب ہوں گے ۔۔
