بیاد ظہیر الدین علی خاں، راموجی راؤ۔ نامور شعراء کی شرکت
حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( راست ) انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیراہتمام عالمی مشاعرہ ’’ پیام امن ‘‘ بیاد ظہیر الدین علی خاں و راموجی راؤ 28 اگسٹ چہارشنبہ 7 بجے شام بمقام رویندرا بھارتی زیر نگرانی سید مسکین احمد بانی منعقد ہوگا۔ لطیف الدین کے بموجب ظہیر الدین علی خاں مرحوم نے تادم آخر تعلیمی انقلاب پیدا کیا اور لاکھوں نوجوانوں کی رہنمائی کی وہیں راموجی راؤ نے ہندوستان کا پہلا اردو چینل شروع کرکے تہلکہ مچایا اور اپنی معیاری اردو نشریات بطور خاص مشاعروں کو پیش کرتے ہوئے اردو دنیا کو جوڑ دیا تھا۔ ان دونوں کے نام عالمی مشاعرہ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کرکے بیرون ملک اور ملک کے نامور شعراء کو مدعو کیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے بھی چند منتخب پسندیدہ شعراء شرکت کریں گے۔ مشاعرہ میں شیلجا کرن ایم ڈی راموجی فلم سٹی اور عامر علی خاں کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا جائیگا۔ جناب لطیف نے خواہش کی کہ مشاعرہ سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ ظہیر الدین علی خاں اور راموجی راؤ کو خراج پیش کرنے شرکت کریں۔ داخلہ کی عام اجازت ہے۔