انجنی کمار کا بحیثیت ڈی جی پی اے سی بی حصول جائزہ

   

حیدرآباد ۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی حیثیت سے آج انجنی کمار نے جائزہ حاصل کرلیا۔ انجنی کمار نے موجودہ اے سی بی گویند سنگھ سے جائزہ حاصل کرلیا۔ ڈی جی پی اے سی بی انجنی کمار نے نئی ذمہ داری پر چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریاست کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے اے سی بی میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو تاکید کی کہ وہ سنجیدگی سے اپنی ذمہ داری کو نبھائیں۔ انجنی کمار نے اس موقع پر اپنے سابقہ تجربہ اور ذمہ داری کی یاد تازہ کی اور کہا کہ تین سال کمشنر حیدرآباد سٹی پولیس کی حیثیت سے کامیاب خدمات انجام دینے میں ہر ایک کا تعاون حاصل رہا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران بلدیہ، اسمبلی اور پارلیمنٹ کے انتخابات ہوئے۔ کورونا کا قہر رہا لیکن اس مشکل دور میں چیف منسٹر کے ایکشن پلان سے آگے بڑھتے ہوئے کامیاب خدمات انجام دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی اس نئی ذمہ داری کو بھی وہ بخوبی نبھائیں گے۔