اجزا : چاول ایک کپ (صاف کر کے ایک گھنٹے کیلئے بھگو دیں)،چینی آدھا کپ، الائچی پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، دودھ ایک لیٹر، انجیر آدھا کپ۔
ترکیب : چاولوں کو گرائنڈر میں باریک پیس کر پیسٹ تیار کر لیں۔انجیر کو گرم پانی میں بھگو کر باریک باریک کاٹ لیں۔سوس پین میں دودھ کو ہلکی آنچ پر پکا کر اس میں الائچی پاؤڈر اور گرائنڈ کیا ہوا چاولوں کا پیسٹ ڈال کر پکائیں‘مسلسل چمچہ چلاتیں رہیں تاکہ آمیزے کی گٹھلیاں نہ بنیں۔آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں چینی اور انجیر ڈال کر تھوڑی دیر تک پکائیں۔سرونگ باؤل میں نکالیں اور انجیر سے گارنش کر کے مزیدار انجیر فیرنی کو سرو کریں۔