حیدرآباد ۔ یونین پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے انجینئرنگ سرویسیس امتحان 2020-21 کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ سیول انجینئرنگ، میکانیکل، الیکٹریکل، الیکرانکس اور ٹیلی کمیونکیشن انجینئرنگ کی شاخوں میں بھرتی کیلئے یہ امتحان منعقد کیا جاتا ہے۔امتحان میں اہلیت کیلئے انجینئرنگ ڈگری یا مماثل امتحان میں کامیابی ضروری ہے۔ درخواست کے آن لائن بھیجنے کی آخری تاریخ 27 اپریل ہے۔ پریلیمنری امتحان 18 جولائی کو ہوگا۔ امتحانی مراکز حیدرآباد، وشاکھاپٹنم اور تروپتی میں ہوں گے۔ تفصیلات ویب سائٹ
https://www.upsconline.nic.in/
ملاحظہ کیجئے
۔