انجینئرنگ طالبہ کی عصمت ریزی

   

حیدرآباد : شہر کے نواحی علاقہ میں انجینئرنگ طالبہ کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک آٹو ڈرائیور نے لڑکی کو زبردستی جھاڑیوں میں لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی اور برہنہ حالت میں لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ لڑکی انجنیئرنگ کی طالبہ بتائی گئی ہے جو سی ایم آر کالج میں زیر تعلیم تھی ۔ یہ واقعہ رچہ کنڈہ کمشنریٹ گھٹکیسر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ لڑکی کالج سے کل شام اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ لڑکی کا تعاقب کرنے والے آٹو ڈرائیور نے لڑکی کی تنہائی کا فائدہ اٹھاکر اسے جھاڑیوں میں ڈھکیل دیا ۔ راہگیروں نے لڑکی کو برہنہ حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ لڑکی کو ایک مقامی خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ پولیس لڑکی سے بیان حاصل کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔