حیدرآباد ۔25 ستمبر (سیاست نیوز) انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں اور فیس کنٹرول کرنے والی (ٹی اے ایف آر سی) کمیٹی نے تلنگانہ میں انجینئرنگ بی (زمرے) میں داخلوں کیلئے 5 اکٹوبر تک لازمی طور پر درخواستیں قبول کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انجینئرنگ کالجس میں درخواستیں قبول نہ کرنے کی شکایتوں پر کمیٹی نے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انجینئرنگ کالجس کو ہدایت دی کہ وہ 5 اکٹوبر کے بعد ہی ماباقی داخلوں کے عمل کو مکمل کریں۔ کمیٹی نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ اگر کالجس کی جانب سے درخواستیں قبول نہیں کی گئی تو انہیں درخواستیں پیش کریں۔ یکم ؍ اکٹوبر تک انہیں وصول ہونے والی درخواستوں کو متعلقہ کالجس کو روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ن