حیدرآباد ۔ 20 اگست (سیاست نیوز) ریاست میں انجینئرنگ کی نشستوں پر بھرتی کیلئے 21 اگست سے کونسلنگ کا آغاز ہورہا ہے۔ اس تناظر میں عہدیداروں کی جانب سے شیڈول اور نوٹیفکیشن دونوں جاری کردیا ہے۔ جملہ تین مرحلوں میں کونسلنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ شیڈول کے مطابق پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کیلئے 21 تا 29 اگست تک طلبہ اپنے آپشینس دے سکتے ہیں۔ 6 ستمبر کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا 28 ستمبر سے آغاز ہوگا۔ 4 اکٹوبر کو نشستوں کا اعلان کیا جائے گا۔ تیسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا عمل 11 اکٹوبر سے آغاز ہوگا اور 17 اکٹوبر کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ انجینئرنگ کی نشستیں حاصل کرنے والے امیدوار 17 تا 21 اکٹوبر تک انہیں الاٹ کردہ کالجس میں رپورٹنگ کرلیں۔ تیسرے مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد بھی نشستیں باقی رہ جاتی ہیں تو 20 اکٹوبر سے اسپاٹ داخلوں کے عمل کا آغاز ہوگا۔ن