انجینئرنگ کالجس کیخلاف فیکلٹی شیرنگ پر کارروائی کا انتباہ

   

نئی دہلی ۔29 اکٹوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت فروغ انسانی وسائل کے ٹکنیکل ایجوکیشن ریگولیٹر آل انڈیا کونسل آف ٹکنیکل ایجوکیشن ( اے آئی سی ٹی ای ) نے کہا ہے کہ انجینئرنگ کالجس اور دیگر ٹکنیکل انسٹی ٹیوشنس اگر فیکلٹی کو یکساں مادر آرگنائزیشن یا بیرون ادارہ بیک وقت اُن کی خدمات استعمال کرتے ہیں تو اُن کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ اے آئی سی ٹی ای نے تمام منظورہ ادارہ جات کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا رواج تعلیم کے معیار کو نقصان پہونچانے کا سبب بن رہاہے اور منظوری کے شرائط کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے ۔ کالجوں کے سربراہوں کو موسومہ مکتوب میں بتایا گیا کہ کونسل کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض انسٹی ٹیوٹس مختلف فیکلٹی ممبرس کی شیرنگ میں ملوث ہوتے ہوئے کونسل سے منظوری کی توسیع حاصل کررہے ہیں جو مقررہ قواعد و شرائط کی خلاف ورزی ہے ۔