انحطاط کی ٹرین تیز رفتاری سے آ رہی ہے : راہول

   

نئی دہلی 2 اگسٹ ( سیاست ڈٹ کام ) ہندوستان میں معاشی سست روی پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ انحطاط کی ٹرین پوری رفتار سے آ رہی ہے ۔ رپورٹ میں راہول گاندھی کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا کہ معیشت کی تفصیل ظاہر کرنے والے 16 جو عوامل ہیں ان میں سے تقریبا آٹھ نے یہ واضح کردیا ہے کہ اندرون ملک اشیا کی طلب اور کھپت میں کمی آئی ہے ۔ راہول گاندھی نے وزیر فینانس نرملا سیتارامن کو نا اہل قرار دیا ہے ۔