کابل : 15اگست 2021 کو امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔ ان دوسالوں کے دوران طالبان کی حکومت نے لوگوں پر مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں اور ملک کے حالات خراب ہو چکے ہیں۔دو سال کی حکمرانی کے بعد کچھ بھی نہیں بدلا بلکہ صورت حال مزید خراب ہوئی ہے۔ خاص طور پر طالبان کی جانب سے افغان لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکا گیا، خواتین کو مقامی ملازمتوں اور غیر سرکاری تنظیموں میں کام کرنے سے روکا گیا اور میڈیا اور دیگر شعبوں کو دبایا گیا ہے۔ان پیش رفتوں کی روشنی میں امریکن ولسن سنٹر نے اپنے تجزیہ میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ افغانستان کا منظر تاریک اور مایوس کن ہے اور اس دوران ایئرپورٹ پر بڑی افراتفری مچ گئی تھی۔ مرکز نے کہا اس بات پر غور کیا جائے کہ واشنگٹن کو کیا کرنا چاہیے تو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ آج کے حالات کی بہت زیادہ ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔