ورنگل کے ایک شخص کا فلمی انداز میں احتجاج
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے پروت گری منڈل میں سمن نامی شخص کی جانب سے اندرماں اسکیم کے تحت متعدد مرتبہ گھر کے لئے درخواست دینے کے باوجود اسے مکان الاٹ نہیں کیا گیا جس پر اس نے فلمی انداز میں احتجاج کیا اورگاؤں کی پانی کی ٹینک پر چڑھ کر ہنگامہ کرنا شروع کردیا ۔ سمن کے ہنگامہ کرتے ہی مقامی افراد جمع ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملہ بھی پہنچ گیا اور اسے سمجھاکر بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔ ش