اندراماں مکانات کی تعمیرات میں تیزی پیدا ہوگی

   

استفادہ کنندگان کے بنک کھاتوں میں 837.08 کروڑ روپئے جمع

حیدرآباد ۔ 20 اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز) حکومت نے اپنی باوقار اسکیم اندراماں ہاؤزنگ کے استفادہ کنندگان کے بنک کھاتوں میں 837.08 کروڑ روپئے جمع کردیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ حکومت نے ریاست بھر میں 4.50 لاکھ مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے جس پر 22,500 کروڑ روپئے کے اخراجات کاتخمینہ تیار کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں کے بیشتر مقامات پر تعمیری کاموں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اندراماں مکانات کی تعمیر سے متعلق جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق جن اہل افراد کو اندراماں مکانات منظور ہوئے ہیں ، تعمیری کاموں کا فیلڈ لیول پر جائزہ لیتے ہوئے رقمی منظوری دی جارہی ہے ۔ہاؤزنگ ڈپارٹمنٹ کے چیف انجینئر ایم چیتنیہ کمار نے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے چندرا گنڈہ منڈل میں پراجکٹ ڈائرکٹر رویندر ناتھ کے ساتھ اندراماں مکانات کا معائنہ کیا ۔ انھوں نے عہدیداروں کو تعمیری معیار میں کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت دی۔ اندراماں مکانات کی تعمیرات میں ہونے والی بے قاعدگیوں کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا انتباہ دیا ۔ چیتنیہ کمار نے بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ ریاست میں 22,500 کروڑ روپئے کے مصارف سے 4.50 لاکھ اندراماں مکانات تعمیر کرنے کا نشانہ مختص کیا گیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ جاریہ سال اندراماں مکانات کیلئے 12,571.24 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔ تاحال ریاست میں 3,14,408 لاکھ مکانات کو منظوری دی گئی ہے جس میں 80,500 مکانات ایس سی طبقہ کیلئے ، 54ہزار مکانات ایس ٹی طبقات کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ 1.98 لاکھ مکانات کی تعمیرات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ 2