بھوپال ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) غیرقانونی سرگرمیاں (انسداد) ترمیمی بل 2019 ء پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ اندرا گاندھی ، راجیو گاندھی اور بینت سنگھ کھودینے کے باوجود ہم نے دہشت گردی سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ جبکہ بی جے پی نے سمجھوتہ کرتے ہوئے 1999 ء میں انڈین ایرلائینز کے طیارہ IC-814 کے عوض مسعود اظہر کو رہا کیا تھا ۔
ماں کے اقدام خودکشی کا انسداد
٭٭ نئی دہلی ۔ ایک نابالغ لڑکے نے اپنی ماں کے مبینہ اقدام خودکشی کا انسداد کرتے ہوئے صیانتی عملہ کو جو نئی دہلی کے میٹرو اسٹیشن پر تعینات کیا گیا تھا چوکس کردیا۔خاتون نے اپنے دو بچوں کو اکیلا چھوڑدیا تھا لیکن لڑکے نے صیانتی عملہ کو اس کی اطلاع دی ۔ اس نے کہا کہ اس کی ماں کا ذہنی توازن خراب ہے ۔ بعد ازاں اسے مزید تحقیقات کیلئے دہلی پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔