اندرا پارک ۔ وی ایس ٹی اسٹیل بریج فلائی اوور اگست کے اختتام تک تیار ہوگا

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : اندرا پارک تا وی ایس ٹی جنکشن اسٹیل بریج فلائی اوور ٹریفک کے لیے توقع ہے کہ اگست کے اختتام تک کھول دیا جائے گا ۔ عہدیداروں نے یہ بات کہی ۔ اور کہا کہ 450 کروڑ روپئے تخمینہ لاگت سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسٹریٹجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ۔ یہ پراجکٹ تکمیل کے قریب ہے ۔ 2.6 کلو میٹر طویل اس فلائی اوور سے اندرا پارک ، اشوک نگر ، آر ٹی سی ایکس روڈس ، وی ایس ٹی جنکشن ، اعظم آباد اور باغ لنگم پلی جنکشن پر ٹریفک جام کے مسائل کم ہوں گے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس نے مشیر آباد رکن اسمبلی ایم گوپال اور کارپوریشن کے عہدیداروں کے ہمراہ کل اس فلائی اوور کے کاموں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایس آر ڈی پی کے تحت شروع کئے گئے 48 کاموں میں 35 کام مکمل ہوگئے ہیں ۔۔