نیویارک 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم اندرا گاندھی اور مجاہدآزادی امرت کور کو ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 طاقتور خواتین میں نامزد کیا ہے جنھوں نے گزشتہ صدی میں اپنے نقوش چھوڑے۔ ٹائم نے امرت کور کو وومن آف دی ایئر 1947 ء قرار دیا اور اور اندرا گاندھی کو 1976 ء کے لئے اپنے شمارہ کے سرورق پر جگہ دی تھی۔ ہندوستان کے پہلے وزیراعظم جواہرلال نہرو کی بیٹی اندرا گاندھی کرشماتی لیڈر رہیں اور اقتدار پر اُن کی گرفت لگ بھگ ہمیشہ سخت رہی۔