نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کسٹم کے دفتر میں ٹرمنل تھری کے باہر اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آج صبح آگ بھڑک اٹھی جس میں کئی اہم دستاویزات جل کر خاکستر ہوگئے۔ 7:45 بجے آتشزدگی کے اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد چار فائر ٹنڈر فوری اس مقام پر روانہ کردیئے گئے۔ کسٹم آفس ایرپورٹ کے ٹرمنل 3 کے روبرو عمارت میں دوسری منزل پر واقع ہے۔ کوئی دھماکو مادہ دستیاب نہیں ہوا۔ جس کا مقصد ریکارڈ تباہ کرنا ہوتا۔یہ صرف ایک حادثہ سمجھا جاتا ہے۔
