اندرا گاندھی کو ارکان پارلیمنٹ کا خراج عقیدت

   

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور کئی دیگر اراکین پارلیمنٹ اور سابق اراکین پارلیمنٹ نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم اندرا کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔اندرا گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں منعقدہ ایک پروگرام میں سبھی نے ان کی تصویر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے بھی آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔