اندرون ایک سال اسمبلی انتخابات کی جگن نے پیش قیاسی کی

   

مہینہ میں 20 دن عوام کے درمیان رہنے ارکان اسمبلی کو ہدایت، کونسل نتائج پر ناراضگی
حیدرآباد3 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اندرون ایک سال انتخابات کی پیش قیاسی کرکے پارٹی ارکان اسمبلی کو حیرت میں ڈال دیا ۔ امراوتی میں ارکان اسمبلی کے ساتھ اجلاس میں جگن نے پیش قیاسی کی کہ انتخابات اندرون ایک سال ہوسکتے ہیں، لہذا ارکان اسمبلی کو تیار رہنا چاہئے ۔ جگن موہن ریڈی حالیہ ایم ایل سی انتخابات میں پارٹی کے کمزور مظاہرہ پر ناراض ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کے ناقص مظاہرہ کے نتیجہ میں یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ گریجویٹ زمرہ کی تین نشستوں اور ایم ایل اے کوٹہ کی ایک نشست پر تلگو دیشم کو کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ وائی ایس آر کانگریس کے بعض ارکان اسمبلی کی کراس ووٹنگ کے نتیجہ میں تلگو دیشم کو فائدہ ہوا۔ جگن موہن ریڈی نے ارکان اسمبلی کو پابند کیا کہ وہ ایک ماہ میں کم از کم 20 دن عوام کے درمیان رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ سے متعلق پروگرام میں وزراء اور ارکان اسمبلی کو شرکت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگست اور ستمبر تک عوامی رابطہ کی مہم مکمل کرلی جائے۔ ستمبر سے نئے پروگرام کا آ غاز کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لئے 13 اپریل سے خصوصی پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت عوام راست طور پر چیف منسٹر سے شکایت کرسکتے ہیں۔ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ فلاحی اسکیمات کے فوائد عوام تک پہنچانا ارکان اسمبلی کی ذمہ داری ہے۔ ر