اندرون 2 یوم کابینی اجلاس،آرٹی سی پر اہم فیصلہ متوقع

   

حیدرآباد،29اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کابینہ کااجلاس ایک یا دو دن میں منعقد ہونے کی توقع ہے جس میں آرٹی سی ہڑتال،اس کے متبادل انتظامات پر تبادلہ خیال کا امکان ہے ۔ساتھ ہی مرکز کی جانب سے موٹر وہیکل ایکٹ 2019 پر عمل،پرائیویٹ گاڑیوں کیلئے پرمٹس اور دیگر تجاویز اس اجلاس کے ایجنڈہ میں شامل ہیں ۔آرٹی سی ہڑتال کا آغاز اس ماہ کی 5تاریخ کو ہوا تھا جس کے پیش نظر اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے 3تا4ہزارروٹس پر گاڑیاں چلانے خانگی آپریٹرس کو پرمٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔