اندور میں 9 جنوری سے تین روزہ غیر مقیم ہندوستانی کانفرنس

   

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں شروع ہونے والے تین روزہ غیر مقیم ہندوستانی کانفرنس (پی بی ڈی) کا وزیر اعظم نریندر مودی پیر 9 جنوری کو باضابطہ افتتاح کریں گے ۔ جب کہ صدر دروپدی مرمو 10 جنوری کو کانفرنس کے اختتام پر خطاب کریں گی۔سرکاری اطلاع کے مطابق اندور میں 8-10 جنوری کو 17ویں غیر مقیم ہندوستانی کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس سے قبل، 16ویں پی بی ڈی کانفرنس نئی دہلی میں سال 2021 میں ورچوئل موڈ میں منعقد ہوئی تھی۔ڈاکٹر محمد عرفان علی، صدر کوآپریٹو ریپبلک آف گیانا پی بی ڈی کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے اور چندریکا پرساد سنتوکھی، صدر جمہوریہ سرینام کے مہمان اعزازی ہوں گے ۔

آسٹریلیا کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ زینیٹا مسکارینہاس 8 جنوری کو یوتھ غیر مقیم کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گی۔پی بی ڈی کا تھیم ہے ‘پرواسی امرت کال میں ہندوستان کی ترقی کے لئے معتمدبھاگیدار’ ہے اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا اگلے 25 سالوں میں خود کفیلل ہندوستان کی تعمیر کا ویژن اور نیو انڈیا کے اس ویژن کو حاصل کرنے میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے ادا کیا جانے والا اہم کردار شامل ہے ۔ پی بی ڈی اس بار خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سال 2023 ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال اور ہندوستان کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کا نشان ہے ۔