اندور ہوائی اڈوہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، مقدمہ درج

   

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں دیوی اہلیہ بائی ہولکر ہوائی اڈہ کو بم سے اڑانے کی مبینہ دھمکی کے سلسلے میں اندور پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ایروڈروم پولیس ذرائع کے مطابق ہوائی اڈے کے سیکورٹی انچارج نے کل صبح اس سلسلے میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت ملنے کے بعد ایروڈروم پولیس نے نامعلوم میل بھیجنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی احتیاطی اقدام کے طور پر اندور ہوائی اڈے کے پورے کمپلیکس کے سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔ سیکورٹی اہلکار آنے جانے والوں کی باریک بینی سے جانچ کررہے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو ہوائی اڈہ انتظامیہ سے وابستہ ایک ملازم کو دھمکی آمیز ای میل پہنچی۔