انسانیت عالمی وباء پر قابو پالے گی وزیراعظم مودی کا تاثر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انسانیت یقیناً کورونا وائرس وباء پر قابو پالے گی ۔ انہوں نے کووڈ۔19 کیخلاف لڑائی میں اور لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی مدد کرنے پر مختلف وزارتوں کی کوششوں کو سراہا ۔ مودی نے سوئزرلینڈ میں انڈین ایمبیسی کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ دنیا اس وباء سے ملکر لڑرہی ہے ۔ انسانیت کو بلاشبہ کامیابی ملے گی ۔سوئزرلینڈ میں کووڈ کیخلاف لڑائی میں اظہار یگانگت کے طور پر ایک ہزارمیٹرچوڑاترنگا لہرایا گیا۔