انسانیت کےلیے ایک اچھا پیغام، دیکھیں ایک بندر نے کیا کیا؟

,

   

پانی اللہ تعالی کی ایک بہت بڑی نعمت ہے، جن کے پاس ہے اسکو پانی کی قدر نہیں ہے، مگر دنیا میں ایسے لوگ بھی بستے ہیں جو ایک ایک بوند پانی کے لیے ترستے ہیں۔

ہمیں اللہ کی اس نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اس نعمت کی قدر کرتے ہوئے اسراف کیے بغیر اسکا صحیح استعمال کرنا چاہیے۔

انسان کو ایک بندر سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ویڈیو میں اپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بندر جو جانور ہے مگر جب وہ نل سے پانی پی رہا ہے تو وہ حسب ضرورت استعمال کرکے بند کردیتا ہے۔

آپکو بتادیں اسلام کسی چیز میں اسراف سے سخت منع کرتا ہے، اور اسراف کرنے والوں کو شیطان کا بھائی کہا گیا ہے۔

مگر ہم جب مسجد میں وضو کر رہے ہوتے ہیں تو اپس میں دنیا کی باتوں میں بہت سارا پانی اسراف کر دیتے ہیں، اور گھر میں بھی استعمال کے دوران بے خبری میں بھی ہم ایسی حرکت کر بیٹھتے ہیں کہ اللہ کی اس نعمت کی قدر ہی نہیں ہوتی۔

یاد رکھیں کہ اگر ہم نعمت کی قدر کرتے ہوئے اسکا شکر ادا نہیں کریں گے اور اسکا صحیح استعمال نہیں کریں گے تو اللہ ہم سے یہ نعمت چھین لیں گے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔