انسانی حقوق کے محافظین سیاسی تشدد کی مذمت کریں:جسٹس مشرا

   

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) ارون کمار مشرا نے کہا کہ سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو سیاسی تشدد اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرنی چاہیے کیونکہ اس معاملے میں بے حسی سے بنیاد پرستی پیدا ہوگی۔ اور تاریخ ہمیں اس کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی 28 ویں سالگرہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مشرا نے کہا کہ انسان ہی انسانیت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ 20 ویں صدی میں دنیا میں سیاسی تشدد کے نتیجے میں تقریبا 12 کروڑ افراد ہلاک ہوئے ۔