انسان کے جینس میں سانپ گھس گیا‘ 7گھنٹوں تک اندر رہا

,

   

مرزا پور(یوپی):ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ضلع بھر میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے‘ ایک شخص کو اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے سکندر پور گاؤں میں کی نیند اس وقت بیدار ہوئی جب اس کو احساس ہوا کہ جینس میں کوبرا سانپ ہے۔

واقعہ پچھلے ہفتہ پیش آیاتھا مگر سوشیل میڈیا پر اس کا ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد سرخیوں میں آیاہے۔

لوکیش کمار پیشہ سے مزدور برقی تار اور کھنبے نصب کررہاتھا‘ لنچ کے دوران وہ محوخواب ہوگیا اور اس کی نیند اس وقت جاگی جب اس کے پینٹ میں کوبر ا کا اس کو احساس ہوا تھا‘ وہ آہستہ سے کھنبہ کو پکڑ کر کھڑا ہوگیا۔

رپورٹس میں دعوی کیاگیا ہے کہ سپرے کو طلب کرنے تک کماروہ کھنبہ کو پکڑکر سات گھنٹے تھامے کھڑارہا ہے۔جانکاری ملنے پر مقامی عہدیدار اور پولیس جوان موقع پر پہنچے۔

درایں اثناء لوکیش کمار نے مقامی رپورٹرس کو یہ بتایاکہ”میں بھگوان شیو کا بھگت ہوں اوروہی ہیں جنھوں نے مجھے بچایاہے۔

حالانکہ میں خوف زدہ مگر پرسکون تھا اور سانپ نے مجھے کاٹا نہیں“۔

انہوں نے کہاکہ بھگوان شیوا کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ہر پیر کو میں اپاواس رکھوں گا۔