نئی دہلی : پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے وزارت داخلہ سے سائبرکرائم کی روک تھام کے لئے تمام ریاستوں میں سائبر ٹریننگ لیبارٹریوں کے قیام اورموجودہ تربیتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مناسب فنڈ مختص کرنے کی سفارش کی ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما کی صدارت میں پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے حال میں ہی سونپی گئی رپورٹ میں ملک میں سائبر جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہانیشنل ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2018 میں سائبر کرائم کے معاملے 27,248 تھے جو سال 2020 میں بڑھ کر 50,035 ہو گئے ۔