ریاض۔سعودی عربیہ کے انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم لائی گئی ہے‘ سرکار ی گزٹ کے مطابق زیر تحویل لوگوں کو عارضی طور پر رہائی کے پبلک پراسکیوشن کو اجازت دی گئی ہے۔
اتوار کے روز اپنی ایک رپورٹ میں گلف نیوز نے کہاکہ کونسل آف منسٹرس کے فیصلے جس میں قانون کے کچھ ارٹیکلس میں ترمیمی اور نکالے جانے کے متعلق لئے گئے فیصلے کے خطوط پر یہ اقدام اٹھایاگیاہے
ارٹیکل 12میں ترمیم
شاہی فرمان کے مطابق ارٹیکل 12جس میں ترمیم کی گئی ہے اس کے ذریعہ ریگولیشن میں متذکرہ کرائم میں ملوث کسی بھی زیر تحویل کو عارضی طور پر چھوڑانے کا اختیار پبلک پراسکیوشن کو دیاگیاہے‘بشرطیکہ تحقیقات کوئی نقصان نہ پہنچے یاپھر تحویل کے دوران فرار ہونا کا خدشہ نہ رہے۔
ارٹیکل9کو ہدف کرنا‘اس کے علاوہ ارٹیکل9میں سزا کے قوانین کو ہدف کردیاگیاہے۔
خصوصی طور پر‘ اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ ارٹیکل میں جن حفاظتی ضوابط کا ذکر کیاگیا ہے وہ اب ختم کردئے گئے ہیں