انسولین کے رواں برس 100 سال مکمل

   

حیدرآباد۔ کینیڈا میں جنوری 1922 میں انسان کو پہلی مرتبہ انسولین کا انجیکشن لگایاگیا تھا اور ہر سال11 جنوری کو انسولین انجیکشن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انسولین تھراپی ذیابیطس کے انتظام کا ایک اہم پہلو ہے۔ اگرچہ ہندوستان کو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا7.4 کروڑ افراد کے ساتھ دنیا کا ذیابیطس کا دارالحکومت کہا جاتا ہے، لیکن ہندوستان میں صرف 37 لاکھ افراد ہی انسولین کا انجیکشن لگاتے ہیں۔ انسولین شروع کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ دردکا خوف ہے جو انسولین انجیکشن کے محفوظ اور درست طریقوں کے بارے میں معلومات کی کمی کا نتیجہ ہے۔ انسولین تھراپی میں بڑی پیشرفت نے تقریباً بغیردردکے انجیکشن کے لئے راہ ہموارکی ہے اور آج لوگ اس تھراپی کے لیے موزوں ترین انجیکشن مقام پر انجیکشن لگانے پر ایک چٹکی بھر درد محسوس نہیں کرتے ۔