انسٹاگرام کے ذریعہ دھوکہ لڑکیوں سے کروڑہا روپئے لوٹنے والا گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) انسٹاگرام کے ذریعہ لڑکیوں کو دھوکہ دیکر کروڑہا روپئے لوٹنے والے شاطر بدغماش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حیدرآباد سائبرکرائم پولیس نے ایک کارروائی میں ومشی کرشنا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا ہیکہ ومشی کرشنا تقریباً 60 لڑکیوں کو دھوکہ دیکر ان سے 4 کروڑ روپئے ہڑپ لیا۔ آندھراپردیش کے علاقہ راجہ مہندرا درم سے تعلق رکھنے والا ومشی کرشنا پٹنہ سے انجینئر ہے جو 2014ء میں حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور ایک ہوٹل میں ٹراویل کنسلٹنسی چلایا کرتا تھا۔ سال 2017ء میں اس نے اپنی محبوبہ کے ساتھ مل کر سازش تیار کی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 40 بیروزگار نوجوانوں سے تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ روپئے لوٹ لیا تھا۔ اس معاملہ میں سائبرآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا اس کے خلاف رچہ کنڈہ پولیس کے علاوہ اے پی پولیس کے گوداوری، کرشنا، وشاکھاپٹنم اضلاع اور تلنگانہ کے نظام آباد، گدوال، کھمم اور کریم نگر میں مقدمہ درج کئے گئے۔ گذشتہ چند عرصہ سے دھوکہ دہی کا طریقہ بدلتے ہوئے اس نے سوشل میڈیا کا استعمال کیا اور انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ تیار کرتے ہوئے کئی لڑکیوں اور خواتین کو دھوکہ دے رہا تھا۔ 25 لاکھ گنوانے والی ایک لڑکی کی شکایت کے بعد سائبر کرائم حیدرآباد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے اس شاطر کو گرفتار کرلیا۔ع