حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے علاقہ مدھورا نگر پولیس اسٹیشن حدود میں خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ مدھورا نگر پولیس کے بموجب 30 سالہ خاتون نے شوہر سے طلاق لینے کے بعد انسٹا گرام پر ششی کرن ریڈی سے دوستی ہوگئی۔ 30 سالہ خاتون فلموں میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی حیثیت سے کام کررہی تھی، 27 ستمبر کو خاتون کو ششی کرن ریڈی نے کام کے بہانہ سے گھر بلایا اور اس کے ساتھ شرمناک حرکت کی، کسی طرح وہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور مقامی افراد کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس مقام پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔(ش)