انسپکٹر پولیس چندرائن گٹہ کو نوٹس

   

حیدرآباد۔ مقررہ وقت میں ملزم کو عدالت میں پیش نہ کر نے پرمجسٹریٹ نے انسپکٹر چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کو سمن جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 11 جولائی کوچندرائن گٹہ پولیس نے سید محی الدین نوید کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا تھا جبکہ اسے 13 اگسٹ کو اسپیشل ایگزیکیٹو مجسٹریٹ واقع حیدرآباد کلکٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا جانا تھا لیکن ایف آئی آر جاری کر نے 33دن بعد تک بھی ملزم کو عدالت میں پیش نہ کر نے پر مجسٹریٹ نے برہمی ظاہر کر تے ہوئے انسپکٹر چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کو سمن جاری کیا۔ مجسٹریٹ نے نوٹس میں انسپکٹر کو یہ حکم دیا کہ اس کیس کے تحقیقاتی عہدہ دار کو 28 اگسٹ کو حاضر عدالت ہوں۔