انس زبیر کا انعامی رقم فلسطین کو عطیہ دینے کا اعلان

   

لندن ۔ تیونس کی ٹینس اسٹار انس زبیر نے فلسطینیوں کو انعامی رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ویمن ٹینس اسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) فائنلزکی فاتح 29 سالہ انس نے کہا ہے کہ انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انس نے کہا ہے کہ ہر روز بچوں کو مرتے دیکھنا بہت مشکل ہے، میں اس دنیا میں امن چاہتی ہوں۔ میڈیا کے مطابق ویمن ٹینس اسوسی ایشن کی فاتح تیونس کی کھلاڑی انس اپنی جیت کے بعد بات کرتے ہوئے غزہ کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنمنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورتِ حال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے، جب ننھے بچے مارے جا رہے ہیں تو میں کس طرح خوشی کا اظہار کروں۔