’’انشاء اللہ ‘‘مودی کے ٹویٹ پر شہباز شریف کا جواب

   

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک کے بدترین سیلاب کے سبب بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ۔ مودی نے گزشتہ روز ٹویٹ میں پاکستان میں سیلاب کے قہر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اظہار یگانگت کیا اور حتی الامکان مدد کی پیشکش کی تھی ۔ شہباز نے کہا کہ ان کا ملک آفت سماوی کے شدید اثرات پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انشاء اللہ حکومت پاکستان جلد ہی سیلاب کے مضر اثرات کو دور کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔