انشورنس کی رقم کے لیے اپنا جنازہ نکالنے والی خاتون کا راز فاش

   

دبئی : اردن میں خاتون نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے مرنے کا ڈرامہ کیا تاہم وہ ناکام ہو گیا۔ خاتون نے تین انشورنس کمپنیوں سے 20 لاکھ ڈالر کی بیمہ پالیسیاں لے رکھی تھیں۔ عاجل نیوز کے مطابق اردن کے ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ وسیع البنیاد تحقیقات کے ذریعے خاتون کی جعلسازی کا سراغ لگا لیا گیا۔ملزمہ نے 2022 کے آخر میں کئی لوگوں کی مدد سے خود کو مردہ ظاہر کرتے ہوئے انشورنس کمپنیوں سے 20 لاکھ ڈالر بیمہ کی مد میں حاصل کر لیے تھے۔ اردنی خاتون نے تین انشورنس کمپنیوں میں لائف انشورنس سکیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے اکتوبر 2022 کے دوران اپنی ’فرضی موت‘ کا اعلان کیا۔ باقاعدہ جنازہ بھی اٹھایا گیا۔یہ سب کچھ وکلا کے ذریعے لائف انشورنس پالیسی کا کلیم حاصل کرنے کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرانے کے لیے کیا گیا تھا۔ انشورنس کمپنیوں کے ماہرین کو خاتون کی فائل پر شک گزرا تھا۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ خاتون نے انشورنس پالیسی کیش کرانے کے لیے میڈیکل فائل جمع نہیں کرائی تھی۔