انـتـقـال

   

حیدرآباد۔/3 جولائی، ( راست ) جناب محمد عبدالرحیم خان جاوید ولد الحاج قاضی محمد عبداللہ خان مرحوم کا 3 جولائی 2022 بروز اتوار دواخانہ عثمانیہ میں 11 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم منگل کو بعد نماز عصر مسجد پیارو میاں مصری گنج میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان محمد حبیب اللہ خان و محمد عبداللہ خان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848259292 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ ملکہ سلطانہ زوجہ عبداللہ بن سالم بامکبوس الدینی مرحوم کا بعمر 75 سال مختصر علالت کے بعد 2 جولائی بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ اہلحدیث تعلیم عملہ پور کاروان میں بروز ہفتہ مرحومہ کے نواسے عبدالرحمن بن عثمان الہاجری نے پڑھائی ، تدفین مسجد کے روبرو قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں۔ مرحومہ کانگریس قائد جناب عثمان بن محمد الہاجری کی خوشدامن تھیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9550121118 یا 9030284449 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/3جولائی، ( راست ) جناب مرتضی علی خان ولد جناب محمود علی خان مرحوم کا بروز ہفتہ 2جولائی 2022 کو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ تدفین بروز اتوار بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات+1(669)208-9224 یو ایس اے یا 9885067437 یا 9885533407 پر ربط کریں۔