انـتـقـال

   


حیدرآباد۔ 6 نومبر (راست) جناب محمد عبدالغنی ولد جناب محمد قمر الدین کا بعمر 60 سال 6 نومبر 2022 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9391015548 یا 7032774522 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب مرزا عزیز اللہ بیگ ولد حکیم مرزا رحمت اللہ بیگ مرحوم، ریٹائرڈ آر ٹی سی، ساکن ستارباغ، جہاں نما کا بعمر 70 سال مختصر سی علالت کے بعد اتوار 6 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند و تین دختران شامل ہیں۔ مرحوم صحافی شیخ رفیع الدین آصف کے حقیقی مامو تھے۔ نماز جنازہ بروز پیر 7 نومبر کو بعد نماز فجر مسجد منور، باغ امجد الدولہ میں ادا کی جائیگی اور تدفین تکیہ عمدو میاں، چٹکنی پورہ، دودھ باؤلی میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سہ یوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد عابدہ لطیف، چٹکنی پورہ، دود باؤلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9848179173 یا 9700544041 پر ربط کریں۔