حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (راست) نعت گو شاعر حضرت سید حسن امیر قادری مرحوم کے فرزند اکبر الحاج سید مصطفی خلیق قادری کا 4 ستمبر جمعرات کو 11 بجے شب انتقال ہوگیا۔ 5 ستمبر بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور دائرہ میرمومن اندرون گولی پورہ میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 7 ستمبر اتوار کو مسجد اندرون گولی پورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9392959978 ، 9849693362 پر ربط کریں۔
00 امام و خطیب مسجد جیلانی میاں اندرون فتح دروازہ حافظ شیخ برکت حسین عاصم کی اہلیہ محترمہ سعدیہ فاطمہ کا قلب پر حملہ کے باعث 12 ربیع الاول جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز فجر مسجد مصطفی نواب صاحب کنٹہ میں اداکی گئی اور تدفین قبرستان قریب مسجد خدیجتہ الکبریٰؓ نواب صاحب کنٹہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 7 ستمبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد مصطفی نواب صاحب کنٹہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8919931031، 8801064926 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
00 سیدہ امتیاز عشرت قادری بنت سید مظہرالدین قادری مرحوم زوجہ سید طاہرالدین قادری ریٹائرڈ ڈائرکٹر اگریکلچر ڈپارٹمنٹ کا بروز ہفتہ بوقت عصر بعمر 74 سال انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ مسجد زندہ طلسمات عنبرپیٹ میں 7 ستمبر اتوار کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین تکیہ گجراتی شاہ صاحبؒ رام کوٹ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9515974453 پر ربط کریں۔
00 محترمہ بلقیس بیگم عرف امن بنت جناب محمد عبدالوہاب مرحوم زوجہ جناب غلام جیلانی صاحب مرحوم پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی کا بعمر 93 سال جمعرات4ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحومہ مشہور کارٹونسٹ شعیب ربانی مرحوم کی والدہ تھیں۔ پسماندگان میں فرزند جنید ربانی اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9573008488 یا 8142519627 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔