انـتـقـال

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (راست) مشہور سائنس داں ڈاکٹر محمد خواجہ حسن الدین صدیقی ولد جناب محمد فیض الدین صدیقی مصنف تاریخ بالکنڈہ کا 25 ڈسمبر 2025ء کو بعمر 94 سال صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم انڈین انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی حیدرآباد کے نامور سائنس داں تھے۔ وہ ڈپٹی ڈائریکٹر I.I.C.T کی خدمات پر مامور بھی رہے۔ ان کی کتاب Bleaching Earths آکسفورڈ پریس سے شائع ہوکر مشہور زمانہ ہوئی۔ تدفین کل 26 ڈسمبر بعد نماز جمعہ مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9100404186 پر ربط کریں۔
ll الحاج محمد حسین ولد جناب محمد غوث ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر جی پی او عابڈز کا جمعرات 25 ڈسمبر2025 ء کو رات 2 بجے 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 25 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد قادریہ، فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قادریہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9618697879 اور 7659932016 پر ربط کریں۔
ll جناب مقبول احمد خان ول جناب عبدالتواب خان( ڈائمنڈ ہوٹل) کا 24 ڈسمبر 2025ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 26 ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز ظہر مسجد محمودیہ چمپاپیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد قبور، پنجہ گٹہ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9676991007 یا 8688113709 پر ربط کریں۔