انـتـقـال

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 28 ڈسمبر (راست) آندھرا پردیش کے عظیم عالم دین مولانا مفتی عبدالوہاب قاسمی شیخْ الحدیث، بانی و مہتمم جامعہ نورْ الہْدیٰ، نیلور (آندھرا پردیش)کئی دنوں کی علالت کے بعد آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔حضرت کا شمار ان اکابر علماء میں ہوتا تھا جنہوں نے پوری زندگی علمِ دین، تدریسِ حدیث، فقہ و افتاء ، دعوت و اصلاح اور تربیت طلبہ کے لیے وقف کر دی۔ آپ ایک باوقار شیخْ الحدیث تھے، جن کے فیض سے ہزاروں طلبہ، علماء اور عوام مستفید ہوئے۔ حضرت کی زندگی سادگی، تقویٰ، اخلاص، مسلکی استقامت اور اکابر سے گہری وابستگی کا عملی نمونہ تھی۔بلاشبہ حضرت کا انتقال علمی و دینی دنیا کے لیے ایک عظیم خلا ہے، جس کا پْر ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ پسماندگان، متعلقین، شاگردوں اور تمام اہلِ آندھرا پردیش کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر +919014462388 پر ربط کریں۔