حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : جی ایچ ایم سی اسٹانڈنگ کمیٹی نے کل انفراسٹرکچر سے متعلق 12 پراجکٹس کو منظوری دی ۔ جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس پر مئیر گدوال وجئے لکشمی کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دو سڑکوں پر سنٹرل میڈینس کے مینٹیننس کے لیے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت ایک فرم کی پہل کو منظوری دی گئی ۔ اس میں بھاگیہ لکشمی کالونی میں ایک کھلی جگہ کے ڈیولپمنٹ ، نانک رام گوڑہ جنکشن تا آئی ٹی ہائیٹس روڈ تین ماڈل کاریڈرس کو فروغ دینے کی منظوری دی گئی ۔ اس اجلاس میں سلمس اور پارکس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے ، چندا نگر میں ایک روڈ اوور برج ، چونے کی بھٹی سے امجد الدولہ باغ تک بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ایک ڈرین کی تعمیر اور بالا جی نگر میں ایک ایچ آئی جی پارک کی بھی منظوری دی گئی ۔۔