ملک کی معیشت کو بہتر بنانے اقدامات ضروری: چدمبرم
نئی دہلی۔ سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے مودی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ ملک میں انفراسٹرکچر پر زیادہ سے زیادہ خرچ کریں تاکہ ہندوستانی معیشت کا بہتر طور پر احیاء ہوسکے۔ جیسا کہ جی ڈی پی میں پہلی مرتبہ 23.9 فیصد تک گراوٹ درج کی گئی ہے، یہ گراوٹ مالیاتی سال 2020-21ء کے پہلے ایک تہائی حصہ میں ہی درج کی گئی ہے۔ یہ تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ حکومت ٹھوس اقدامات کرے اور ہندوستان کی گرتی معیشت کو سنبھالنے کے لیے فوری حرکت میں آجائیں۔ غذائی اجناس کی سربراہی کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر جیسے پراجیکٹ پر دھیان دیا جانا چاہئے۔