اننتا گنی کنٹہ کو ترقی دی جائے گی : مئیر

   


حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : مئیر گدوال وجئے لکشمی نے کہا کہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 1 پر تاج بنجارہ ہوٹل کے قریب اننتاگنی کنٹہ کو ترقی دینے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے زونل کمشنر روی کرن کے ہمراہ کل اس ٹینک کا معائنہ کیا ۔ مئیر نے کہا کہ اس حوض میں کافی مقدار میں گندے پانی کے جانے کی وجہ اس علاقہ میں مچھروں کا مسئلہ ہے اور بدبو آرہی ہے ۔ اس حوض کے کچہرے کو اینٹا مولوجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نکالا گیا ہے اور صفائی کی گئی ہے ۔ اس میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے ڈرون سے ادویات کا چھڑکاؤ شروع کیا گیا ہے ۔ اسی طرح اننتا گنی کنٹہ میں آئیل بالس ڈالے گئے ہیں ۔۔