اننت پور 16 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع میں ایک زیر تعمیر مندر کے احاطہ میں تین افراد کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں جن کے گلے کٹے ہوئے پائے گئے۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ یہاں مندر میں انسانی قربانی پیش کی گئی تھی ۔کہا گیا ہے کہ مندر کے احاطہ میں 70 سالہ پجاری اور اس کی 75 سالہ بہن اور ایک خاتون بھکت کی نعشیں خون میں لت پت حالت میں دستیاب ہوئی ہیں۔ مندر کے اندر موجود شیو لنگ پر بھی خون پایا گیا ہے ۔